Breaking News

فوج سمیت تمام اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے،خواجہ آصف

 

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج سمیت تمام ریاستی اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے،آئندہ 2،3 روز میں معاملہ حل ہو سکتا ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ملک میں اس وقت جو بھی ہورہا ہے وہ اسے کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ پاک فوج آئین کا تحفظ کرے گی، فوج سمیت تمام ریاستی اداروں نے آئین و پارلیمنٹ کے تحفظ اور بالادستی کا یقین دلایا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران حل ہونے اور مذاکرات کی کامیابی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن وزیراعظم اور شہباز شریف کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنوں کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved