بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کا بھرپور جواب

 

سیالکوٹ: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کا ثبوت دیتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کئے تاہم چناب رینجرز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کرادیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے چارواہ سیکٹر پر شہری آبادیوں اور رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.