جوڈیشل کمیشن دھاندلی کی رپورٹ دے تو وزیراعظم استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی

 

لاہور; پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے استعفے کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے مشروط کرنے کی تجویز دیدی ہے اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ دے تو وزیراعظم مستعفی ہو کر نئے الیکشن کا اعلان کریں۔ تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہی حل قابل قبول نظر آرہا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں دھاندلی کے ذمہ داروں کو سز ا دی جائے۔ جماعت اسلامی کے مطابق الیکشن کمیشن کی تشکیل نو پر حکومت یا اپوزیشن کو اعتراض نہیں۔ جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹیری لیاقت بلوچ نے کہا عدالتی فیصلے کی روشنی میں سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔ ایف آئی آر پر عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی پٹیشن کا حکومت کو اختیار ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا وزیراعظم کے استعفے کے ہائی ویلیو مطالبے کے باعث ڈیڈ لاک ہے۔ تمام جماعتوں سے رابطے کر کے مسئلے کے حل کی پوری کوشش کی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.