ریڈزون میں دھرنوں کی اجازت،وزیر داخلہ پھر اپنوں سے ”روٹھ“ گئے

 

اسلام آباد :عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے ریڈزون میں داخل ہوتے ہی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایک بار پھر اس نازک مرحلے پر سین اور قومی اسمبلی سے غائب ہوگئے جس سے اراکین اسمبلی نے ایک بار پھر چہ میگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ چودھری نثار جمہوریت کے حق میں منظور ہونیوالی قرار داد کے وقت بھی موجود نہ تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ دھرنے کے شرکاءکو کسی صورت ریڈزون میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے حق میں نہ تھے اور ان کا موقف تھا کہ چونکہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف دونوں نے لکھ کر دیا تھا لہذا ان کو نہ آنے دیا جائے اور اسی وجہ سے فوج تعینات کی گئی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*