لاہور:وفاقی وزیراطلاعات و سینیٹرپرویز رشید نے سیشن کورٹ کا سانحہ ماڈل کامقدمہ درج کرنے کاحکم لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جس کی سماعت کچھ دیر میں متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرکی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس اور فریقین کو سنے بغیر اندراج مقدمہ کاحکم دیا، اُن کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کسی قسم کے اُن کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ سیشن عدالت کا حکم کالعدم قراردیاجائے ۔
لاہورہائیکورٹ نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلی ہے اور معاملہ جسٹس محمود مقبول باجوہ کی عدالت میں بھجوادیاگیاجہاں کچھ دیر میں سماعت باقاعدہ سماعت متوقع ہے ۔
یادرہے کہ سیشن کورٹ نے منہاج القرآن کی درخواست پر وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراطلاعات پرویزرشید سمیت 21افرادکیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاتھا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمدنہیں ہوسکا۔
Leave a Reply