قوم جان چکی کہ مذاکرات سے کون انکارکررہاہے:شہباز شریف

 

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ مذاکرات سے کون انکارکررہاہے،حکومت معاملات حل کرنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے،چندہزار افراد کی رائے کو18کروڑعوام پر مسلط نہیں کیاجاسکتا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ مذاکرات سے کون انکارکررہاہے،حکومت نے ہرقدم پر صبروتحمل کامظاہرہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی ،ہم تمام مسائل کاحل بامقصد گفت وشنید سے چاہتے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.