ملتان:ملتان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ضلعی حکام کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں دو روز کے لئے جلسے ، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی ہو گی جبکہ شہر میں اسلحہ لے کر گھومنے اور شر انگیز پوسٹرز لگانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈی سی او ملتان کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فی الحال جمعہ اور ہفتہ کے روز ہوگا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلو بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمد قریشی کے گھر پر حملہ کیا تھا جس کے بعد شہر کے حالات کشید صورتحال اختیار کر گئے تھے ۔
Leave a Reply