وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کو کل ظہرانے کی دعوت دیدی

 

رائے ونڈ: وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کل ظہرانے کی دعوت دے دی ہے جسے سابق صدر نے قبول کرلیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اورسابق صدر آصف  زرداری سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے سابق صدر کو کل رائیونڈ میں ظہرانے کی دعوت دی جسے آصف زرداری نے قبول کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے اس ظہرانے میں آصف علی زرداری کے علاوہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے اس کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف آصف علی زرداری سے موجودہ صورتحال سے متعلق صلح مشورے بھی کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.