پی ٹی آئی نے لاہور میں بھی مارچ کا آغاز کر دیا

 

ڈیفنس کے لالک چوک میں خواتی بڑی تعداد میں جمع ہو کر کیمپ میں آزادی کیلئے نعرے لگاتی رہیں
لاہور : تحریک انصاف نے لاہور میں بھی سڑکوں پر مارچ شروع کر دیا، ڈیفنس کے لالک چوک میں میدان سج گیا ۔ عمران خان نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاج کی کال دی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈیفنس کے لالک چوک میں میدان سجالیا ۔ خواتین کی بڑی تعداد آزادی مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نعرے بازی کرتی رہی ۔ اور تو اور آزادی مارچ والوں نے ڈیفنس کی سڑکوں پر بھی مارچ کر ڈالا ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہی نہیں اب ہر جگہ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب قوم کی آزادی کےلیے منزل بہت قریب ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.