بہاولپور: بہاولپور میں ملتان سے خانپور جانے والی باراتیوں کی ایک بس کے حادثے میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر وے پولیس کے دفتر کے سامنے زیورات کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے لئے رکی تھی کہ پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر دھماکے سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 6 افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے اور دس افراد شدید زخمی ہوئے ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
Leave a Reply