تحریک انصاف چوہدری نثار کو قومی حکومت کا سربراہ بنانے پر آمادہ ہوگئی

 

اسلام آباد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں زیر بحث آنیوالے مفاہمتی فارمولوں کے حوالے سے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی حکومت کے قیام کی شرط منظور ہونے پر تحریک انصاف چودھری نثار کو سربراہ بنانے پر آمادگی ظاہر کردے گی اور اس کے لیے آئندہ 24 گھنٹے اہم ثابت ہوسکتے ہیں،فارمولے کے تحت مجوزہ قومی حکومت میں شامل ہونیوالوں کی اکثریت موجودہ ارکان قومی اسمبلی میں سے ہوسکتی ہے جبکہ اس میں تمام اہم سیاسی جماعتوں کی نمائندگی بھی ہوگی۔اخباری رپورٹ کے مطابق ایک اہم ادارے کے حوالے سے معاملے کے ایک فریق کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات اور الزامات سختی سے مسترد کرنے کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں جسکے بعد سے متبادل تجاویز پر کام شروع کیا گیا ہے ۔ ذائع کا کہنا ہے کہ قومی حکومت کے قیام کی صورت میں کابینہ کی تعداد 20 سے کم ہوگی ،ابھی تک ن لیگ کی جانب سے اس تجویز کو پذیرائی نہیں ملی تاہم درپردہ قوتیں اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور ان کے دو سے تین اہم افراد کو توڑنے کی کوشش جاری ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کو چودھری نثار کا نام سامنے آنے پر خوشی نہیں ہوئی ہے اور اب بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر کا نام سامنے آرہا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.