حکومت کی تمام آئینی مطالبات ماننے کی یقین دہانی،عوامی تحریک کا مثبت ردعمل

 

اسلام آباد:حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد برف پگھلنے لگی ، حکومت نے عوامی تحریک کے تمام آئینی مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرا دی ، عوامی تحریک کی جانب سے مثبت ردعمل کے لئے ایم کیو ایم نے پُل کا کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے مذاکراتی وفد کی جانب سے مزاکرات کے پہلے دور میں عوامی تحریک کی نعرے بازی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا کہ مذاکرات ایسے ماحول میں ممکن نہیں تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے عوامی تحریک سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد عوامی تحریک کی جانب سے مذاکرات کے دوران نعرے بازی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی تحریک کے تمام آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہے اور سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن سے کرانے اور اسی کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے پر بھی آمادہ ہے تاہم موجودہ صورتحال میں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے قبل اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.