سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت کریں گے

 

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں ، آصف زرداری کے ہمراہ اعتزاز احسن، رضا ربانی،رحمان ملک اور خورشید شا ہ بھی لاہور آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سابق صدر زرداری کےساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرکے آج رائےونڈ میں ظہرانے کی دعوت دی تھی،وزیر اعظم میاں نوازشریف سیاسی بحران کے حل کیلئے میثاق جمہوریت کے مطابق سابق صدرآصف زرداری سے تعاون طلب کرتے ہوئے موجودہ سیاسی بحران حل کرنے میں کردارادا کرنے کا کہیں گے۔ ترجمان پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر کے مطابق آصف زرداری رائےونڈ میں نوازشریف سے ظہرانے پرملاقات کریں گے، انکے ہمراہ سینیٹر اعتزاز احسن،سینیٹ میں قائد ایوان رضا ربانی،رحمان ملک اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شا ہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے،مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد کئی اہم مواقع پردونوں رہنماﺅں کی ملاقاتیں ہوچکی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری صوبائی دارلحکومت میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے، وہ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت اور سابق نائب وزیر اعظم پرویز الہٰی سے انکی رہائش گاہ پرملاقات کریں گے جس کے بعد وہ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملیں گے ۔سابق صدر آصف زرداری آج ہی واپس کراچی روانہ ہوجائیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.