شاہ محمودقریشی کے گھر پر حملہ ، بلوبٹ کی ساتھیوں سمیت ضمانت منظور

 

ملتان :انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے میں ملوث بلوبٹ سمیت 18لیگی کارکنان کی ضمانت منظورکرلی ۔
شاہ محمود قریشی کے گھر پر ہونیوالے حملے کی پولیس نے ایف آئی آر درج کررکھی ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بلوبٹ نے ساتھیوں سمیت عدالت سے رجوع کرلیا۔ خصوصی عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی اور ملزموں کو تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت کردی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.