لاہور:سابق صد ر آصف علی زرداری 37 سال بعد جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کرنے والے پیپلز پارٹی کے پہلے سر براہ بن جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آج وزیر اعظم نواز شریف کے ظہرانے میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پر ویز الہی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے ۔ سابق صد ر آصف زرداری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی کے پہلے سربراہ ہوں گے ، اس سے قبل 1977ءمیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت کے جماعت اسلامی کے امیر مولانا مودودی سے ملاقات کی تھی ، ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے بھی منصورہ کادورہ کیا تھا تاہم اس وقت وہ پیپلز پارٹی کی سربراہ نہیں تھیں ۔
Leave a Reply