اسلام آباد: ملک میں سیاسی حالات معمول پر آنے تک قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے باضابطہ منظوری دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی نے 12 اگست تک مکمل ہونا تھا تاہم وزیر اعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کی رائے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے کی باقاعدہ منظوری دی ہے جس کے بعد ملک کے سیاسی حالات معمول پر آنے تک قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رہے گا۔
Leave a Reply