کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں پاک فضائیہ کے ملازم سمیت 6 افراد جاں بحق

 

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 23 اگست 2014
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران پاک فضائیہ کے ملازم سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیربکرا پیڑی میں فائرنگ سے30 سالہ جاویدبلوچ اور30سالہ فتح محمد جاں بحق اور35سالہ زاہداور 32سالہ مان چند زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کوجناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں رام چنددوران علاج زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بکرا منڈی میں داخلے کیلیے قائم چنگی کے تنازع پر  2 گروپوں میں تنازع چل رہا تھا اس سے قبل بھی دونوں گروپوں میں تصادم ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ چنگی پرامیر بھنبھروکے لڑکے بیٹھے تھے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ نور محمد عرف بابا لاڈلا گروپ کا کمانڈر شعیب عرف ڈاکٹر2موٹر سائیکلوں پر اپنے3 کارندوں فیصل،اکبر ملیری اورایک نامعلوم کے ہمراہ آیااور چنگی پر یٹھے افراد پر فائرنگ کر دی۔واضح رہے اکبر ملیری ایک ماہ قبل جیل سے ضمانت پررہاہواہے،ہلاک ہونے والا اکبربلوچ ملیرآسو گوٹھ،مان چند کورنگی مہران ٹاؤن کارہائشی جبکہ فتح محمدکیماڑی کا رہائشی اور اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ خیر پورسے تھا۔سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد ان کے ملازم ہیں اورانھوں نے چنگی کاٹھیکہ لینے کے لیے متعلقہ محکمے میں درخواست دی ہو ئی ہے۔بلدیہ ٹاؤن24 کی مارکیٹ سیکٹر4/Aروبی سینماکے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار40سالہ ابوبکر ہلاک ہوگیا ،مقتول بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 4/Bکا رہائشی اور پاک فضائیہ کا سویلین ملازم تھا،مقتول اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر نکلا تھا اور سیکٹر 4/Aمیں واقع فاروق اعظم مسجد کے قریب پہنچا تو ملزمان نے اس پرفائرنگ کر دی۔جمالی گوٹھ غریب آباد قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے ۔جن کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر 70سالہ سراج جاں بحق ہو گیا جبکہ 26سالہ عبدالنبی کی حالت تشویشناک ہے،مقتول حیدرآبادکارہائشی تھا اور 2روز قبل اپن۰ی بیٹی سے ملنے کراچی آیاتھا جبکہ زخمی شخص مقتول کا دامادہے۔نیو کراچی احمدجمال پاڑہ لاسی گوٹھ میں گھرکی چھت پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے35سالہ ثمرین زخمی ہو گئی،سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے28سالہ میناگل اور40سالہ علی اکبر زخمی ہو گئے۔اورنگی ٹاؤن اردو چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے18سالہ داؤدزخمی ہو گیا۔اورنگی ٹاؤن نشان حیدرچوک کے قریب فائرنگ سے35سالہ حبیب الرحمٰن زخمی ہو گیا،گبول ٹاؤن میں فائرنگ سے 35سالہ حنیف زخمی ہو گیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آبادٹاپو کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قتل کی جانے والی لڑکی موٹرسائیکل پر سوار ایک لڑکے کے ہمراہ آئی تھی جبکہ دوسری موٹرسائیکل پر بھی 2 افرادسوار تھے اور انھوں نے لڑکی کو اتارنے کے بعدفائرنگ کر کے ہلاک کر دیااورفرار ہوگئے،مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔سائٹ میٹروول گرلزکالج کے قریب 2 افراد نے کار میں سوار مسلم لیگ (ن) کے علاقائی عہدیدار ظاہر شاہ کوفائرنگ کر کے زخمی کردیاتاہم ظاہرشاہ کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے اس کا ساتھی لے جان

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.