دھاندلی کےالزامات، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

 

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے حوالے سے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے26 اگست کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں صوبائی ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جب کہ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات اور موجودہ صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انورظہیر جمالی کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.