خار : سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنائی۔
پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع ظلم چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کی تلاشی کے دوران 200 کلو گرام بارودی مواد برآمد جب کہ گاڑی میں سوار 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ ایجنسی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کردی گئی۔
Leave a Reply