اسلام آباد: دہشت گردی کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی دوگنی کردی گئی ہے، جب کہ موبائل فون سروس بھی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔
دھرنوں کو ناکام بنانے کی کوشش کہیں یا دہشت گردی کا خطرہ، ریڈ زون میں موبائل فون سروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی، شاہراہ دستور ، پارلیمنٹ لاجز، پارلیمنٹ ہاؤس، سپریم کورٹ، ایف بی آر، کیبنٹ بلاک، پاک سیکریٹریٹ، ایوان صدر اور نجکاری کمیشن کی عمارتوں اور اطراف میں موبائل فون رات آٹھ بجے سے خاموش ہیں۔
وزير داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پراسلام آباد کے داخلی راستوں کو ایک مرتبہ پھر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، ایمبیسی روڈ، ڈی چوک ، جناح ایونیو اور ملحقہ علاقوں میں بھی کنٹینرز رکھ دئے گئے۔ پولیس اور رینجرز کی مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اتوار کے دن بڑی تعداد میں کارکنوں کی آمد روکنے کیلئےحکومت نے راستے سیل کئے ہیں۔
Leave a Reply