اسلام آباد; وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر معذرت کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق میڈیا سے بچ کر طاہرالقادری کے کنٹینر تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں اُنہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کی موجودگی میں ڈاکٹرطاہرالقادری کو پارٹی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
ذرائع نے بتایاکہ سیکیورٹی پروٹوکول کے بغیر پیدل سفر کرنے کی وجہ سے خواجہ سعدرفیق میڈیا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اوراُنہوں نے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر معذرت اوراظہارتعزیت کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کاکہناتھاکہ ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ ڈیڈلاک ختم ہوجائے گااور بامعنی مذاکرات ہوں گے ۔خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ بات چیت کا مقصد مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچاناہے ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایاکہ بات چیت سے ہی مسائل کاحل نکلے گا، ڈیڈلاک ختم کرنے کی درخواست کرنے آیاتھا، اللہ کومنظور ہواتو مذاکرات بامعنی ہوں گے ۔
ڈاکٹر رحیق عباسی کاکہناتھاکہ بامعنی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ، مطالبات وہی ہیں جو پہلے تھے ، سعد رفیق نے مذاکرات بحالی کی درخواست کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی گفتگوسے ایسا محسوس ہواکہ ڈیڈلاک تاحال موجود ہے اور کوئی بریک تھرونہیں ہوسکا۔
Leave a Reply