ستعفوں کا معاملہ بالکل موخر کرنا مشکل ہے، تاہم مشاورت سے ایک دو روز کیلئے التوا

 

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرکے تحریک انصاف کے استعفے فوری منظور نہ کرنے کی درخواست کردی ۔ خورشید شاہ نے بھی فون کر کے درخواست کی تائید کردی ۔ سپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں کہ استعفوں کا معاملہ بالکل موخر کرنا مشکل تاہم مشاورت سے ایک دو روز کے لئے التواء میں ڈالا جا سکتا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ لاہور میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اورانہیں درخواست کی کہ تحریک انصاف کے استعفوں کو منظور نہ کیاجائے ۔ مفاہمت کے لئے کام کرنے والی قوتوں کو کچھ وقت دیاجائے ۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ معاملات جلد ازجلد سلجھ جائیں ۔ استعفوں کے معاملے پر مروجہ طریقہ کار اختیار کیاجائے گا ،تصدیق کریں گے اور ذاتی تسلی کے لئے خط یا فون پر ارکان سے رابطہ کرکے ان سےاستعفوں بارے استفسار کیاجائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ اٹھارہ کروڑ عوام کی خواہش ہے کہ مذاکرات سے مسئلہ حل کیا جائے اب تک بحران سے سات سو ارب کا نقصان ہو چکا ہے ۔ سب کو واپسی کے لئے باعزت راستہ ملنا چاہیے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئین سے محروم ہوگئے تو کوئی – See more

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.