عدالتی تحقیقات کے دوران انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی تو دوبارہ الیکشن کرائیں گے، احسن اقبال

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالتی کمیشن انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا اور اگر ثابت ہوجائے کہ عمران خان کو ہرا کر ہمیں جتوایا گیا ہے تو دوبارہ انتخابات کرائیں گے۔

سرکاری نشریاتی ادارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کےذریعے موجودہ صورتحال سے نکل آئیں اس لئے دھرنے دینے والی دونوں جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ امید ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں قوم کو بہتر خبر سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن اصلاحات اور 2013 کے عام انتخابات کی شفاف تحقیقات کے بنیادی مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف سے کہا ہے کہ ہم انتخابات کی شفاف تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں ایک آزاد اور خود مختار عدالتی کمیشن دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا، اگر عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں ثابت ہوجائے کہ عمران خان کو ہرا کر ہمیں جتوایا گیا تو ہم دوبارہ انتخابات کرائیں گے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.