پارلیمنٹ کیطرف اٹھنےوالےہاتھ کاٹ دیئےجائیں گے،محموداچکزئی

 

کوئٹہ : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالیں گے، آئین کو چھیڑا گیا تو وفاق کو نقصان پہنچے گا، آئین کی طرف بڑھنے والا ہر باتھ کاٹ دیں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم خیال جماعتوں کے ساتھ جمہوریت کے دفاع کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کرتے ہیں، تمام کارکنوں کو دھرنوں کے خلاف متحد ہونے کی کال دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہمارے لیے تمام ادارے محترم ہیں، پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ آئین کا دفاع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کا مشترکہ فرنٹ بنائیں، اپنے ساتھیوں سے وعدہ کیا ہے اگر لڑائی آگے بڑھی تو پارلیمنٹ وجمہوریت کا دفاع کرینگے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ ڈنڈا بردار لوگ 18 کروڑ عوام کی بے حرمتی کر رہے ہیں اور نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والی جماتیں نرم گفتاری سے مخاطب ہوں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.