Breaking News

خدار ملک اور عوام پر رحم کریں، انا کےخول سے باہر نکل آئیں،سراج الھق

 

لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور اسپیکر نیشنل اسمبلی ایاز صادق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں تحریک انصاف کی جانب سے دئیے گئے استعفوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہونے کی امید ہے، استعفوں کی منظوری میں جلد بازی نہ کی جائے، اس موقع پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ استعفوں پر فیصلہ قانون کے مطابق کریں گے، اسمبلی کے قوانین رونمائی کیلئے موجود ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی توقع رکھتے ہیں، اسمبلی کے متعین کردہ رول رہنمائی کیلئے ہیں۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ استعفے منظور کرنے سے سیاسی قوتوں میں فاصلے بڑھیں گے، آرٹیکل224کے تحت60دن میں الیکشن کا انعقاد ضروری ہو جاتا ہے، سب کا اتفاق ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔

سراج الحق نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ فریقین کیلئے باعزت راستہ نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے، فریقین کی جانب سے آئین کی پاسداری کے سگنلز مل رہے ہیں، 18کروڑ عوام کی بھی خواہش ہے کہ بحران مذاکرات سے حل ہو، انہوں نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسمبلی استعفوں کے معاملے میں زمینی حقائق بھی مدنظر رکھیں، مذاکرات کیلئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ جہاں لے جانا چاہتے ہیں، چلنے کو تیار ہوں۔

اس موقع پر اسپیکر نیشنل اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران حل کرنے میں مدد کریں گے، جمہوریت کی خاطر استعفوں کی منظوری مشاورت سے کچھ دن کیلئے مؤخر کرسکتا ہوں، استعفوں کی جانچ پڑتال میں وقت لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسپیکر بننے کے بعد مکمل غیرجانبدار ہوں، امید ہے پیر کی شام تک معاملات حل ہوجائیں گے، سراج الحق نے استعفوں پر کارروائی سے گریز کرنے کیلئے کہا ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ جمعہ کو لاہور روانگی سے پہلے پی ٹی آئی وفد کی آمد کی اطلاع ملی، پی ٹی آئی سے استعفوں کے بجائے اسمبلی کارروائی میں حصہ لینے کا کہا، سراج الحق اور دیگر کے کہنے پر 3،2دن کیلئے معاملہ مؤخر ہوسکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved