Breaking News

وزیراعلیٰ پنجاب کے مستعفی ہونے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا مقدمہ درج کرنے کی متضاد اطلاعات،آرمی چیف سے اہم ملاقات متوقع

 

لاہوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مستعفی ہونے اور حکومت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے اندراج مقدمہ کی متضاداطلاعات سامنے آرہی ہیں جبکہ وزیرداخلہ و وزیراعلیٰ پنجاب کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

پیپلزپارٹی کے رہنماءشوکت بسرا نے بتایاکہ صوبائی حکومت سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا مقدمہ درج کرنے پر تیار ہوگئی ہے اوراُس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی ہوجائیں گے ، عہدہ چھوڑ کر مقدمے کا سامنا کریں گے ۔اُنہوں نے بتایاکہ شہباز شریف کے عہدہ چھوڑنے کے بعد وزارت اعلیٰ کے لیے چوہدری اشفاق سرور اور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام زیرغورہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ اتوار فیصلہ کن دن ہے ، آج فیصلہ نہ ہوسکاتوکل معاملات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل جائیں گے ۔
شوکت بسرا کے دعوے کی وزیراعلیٰ پنجاب نے تردید کرتے ہوئے بتایاکہ عہدے سے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں ۔
ذرائع کاکہناتھاکہ سانحے میں ملوث پولیس کے اعلیٰ افسران کیخلاف بھی مقدمہ درج کیاجائے گا اورماڈل ٹاﺅن کمیشن کی رپورٹ سے متعلق بھی جلد ملکی سیاست میں اہم فیصلے متوقع ہیں تاہم فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔
اُدھرمیڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اتوار کی شام کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے جس کا مقصد موجودہ صورتحال پر فوجی قیادت کو اعتماد میں لینا تھا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے کہاگیاتھاکہ تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات کوبامعنی بنائیں جس پر تاحال کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ کہاجارہاہے کہ سول وعسکری قیادت کی ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved