کراچی کے مختلف زونل آفسز پر مینوئل کی تجدید؍ فریش رجسٹریشن کے
کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے 21اگست تک تقریباً 70 ہزار غیرملکیوں کا بائیومیٹرک ریکارڈ اپنے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں شامل کرلیا ہے جبکہ سابقہ اتھارٹی نارا کے پاس پہلے سے رجسٹرڈ پرانے ریکارڈ کی اسکیننگ کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین نادرا محمد امتیاز تاجور نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا انھوں نے کہا =کہ غیرملکیوں کی رجسٹریشن کیلیے ہر ممکن اقدام کیے جارہے ہیں جب کہ تمام وسائل اور تعاون ترجیحی بنیادوں پر مہیا کیے جارہے ہیں۔ نارا کے سابق ملازمین کا بائیومیٹرک ریکارڈ بھی نادرا نے تصدیق کے لیے مکمل کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیرملکیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کیلیے تمام تر ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں جبکہ موبائل رجسٹریشن وینز (ایم آر ویز) غیر ملکی پاکستانیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن کیلیے کراچی فشریز پر کام کررہی ہیں۔ اسی طرح مدارس کے ساتھ بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ غیر ملکی طلبا کی بائیومیٹرک رجسٹریشن کی جا سکے۔
چیرمین نادرا نے بتایا کہ 342 نئے غیرملکیوں کا ریکارڈ بھی بائیومیٹرک سسٹم میں شامل کیا گیا اور انھیں جلد ہی بائیومیٹرک خصوصیات کا حامل کمپیوٹرائزڈ کارڈ جاری کردیا جائے گا۔ اسی طرح کراچی کے مختلف زونل آفسز پر مینوئل کی تجدید؍ فریش رجسٹریشن کے ضمن میں ڈھائی ہزار غیرملکیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ کورنگی فش ہاربر اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈی نیشن سینٹر(جے ایم آئی سی سی) سے تعاون بھی کیا جارہا ہے تاکہ ماہی گیری پر جانے والے غیرملکی پاکستانیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن کی جاسکے۔ ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ بریگیڈیئر (ر) زاہد حسین نے مزید کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ کے ساتھ مختلف صنعتوں میں کام کرنے والے سندھ میں موجود غیر ملکیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن کیلیے ایک ملاقات بھی ہوئی ہے اور اس حوالے سے ایک اور اجلاس نادرا، ایم ڈی سائٹ اور سائٹ ایسوسی ایشن کے درمیان جلد ہوگا جس میں رجسٹریشن کے لیے طریقہ کار اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
محمد امتیاز تاجورنے مزید کہا کہ بائیو میٹرک رجسٹریشن آفس کے انتظام کے لیے کراچی فش ہاربر اتھارٹی کے ساتھ اشتراک کار بھی عمل میں آچکا ہے جہاں غیرملکی ماہی گیروں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیکریٹری وزارت داخلہ حکومت سندھ اور کمشنر کراچی سے بھی مختلف امور پر تعاون طلب کیا گیا ہے
Leave a Reply