انتخابات میں دھاندلی ہوئی، سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کا الزام

 

سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ گریٹ گیم میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی بھی شریک تھے، افتخار محمد چودھری بھی دھاندلی میں ملوث ہیں۔
اسلام آباد:  سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر مہر ثبت کرکے سیاسی ماحول ایک بار پھر گرم کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں محمد افضل خان نے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس (ر) ریاض کیانی نے الیکشن 2013ء کو تباہ کیا۔ جسٹس (ر) ریاض کیانی کا الیکشن کو تباہ کرنے میں 90 فیصد ہاتھ ہے۔ 2013ء کے انتخابات میں 35 نہیں سیکڑوں پنکچر لگائے گئے۔ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ پہلے مجھے اس بات کا شک تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اب یقین ہے۔ محمد افضل خان کا کہنا ہے کہ گریٹ گیم میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی بھی شریک تھے جبکہ افتخار محمد چودھری بھی دھاندلی میں ملوث ہیں۔ اگر یہ لوگ دھاندلی میں ملوث نہ ہوتے تو 4 حلقے کھول دیتے۔ دھاندلی کی شکایات والے کیسز کو جان بوجھ کر طوالت دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے بجائے سابق چیف جسٹس نے ریٹرننگ افسروں کو تعینات کیا۔ سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے آر اوز کی درخواست دے کر افتخار محمد چودھری کو بچایا۔ فخرو بھائی نے آنکھیں بند کر لی تھیں، انہیں نوٹس لینا چاہیے تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.