اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے صدرجاوید ہاشمی کو طبیعت خراب ہونے کے با عث ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کو گلے میں انفیکشن اور بخار کے باعث پمز ہسپتال میں داخل کر وایا گیا ، پمز کے تر جمان ڈاکٹر وسیم کے مطابق جاوید ہاشمی پرائیوٹ وارڈ میں زیر علاج ہیں ، ان کے میڈیکل ٹیسٹ لیے جارہے ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ ادھر جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ہونے کے با عث تحریک انصاف کی سیاسی سر گر میاں معطل ہو گئی ہیں ۔
Leave a Reply