سانحہ لاہور کا مقدمہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کیا جائے، تحقیقاتی ٹیم

 

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالے سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی ہے جس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں پولیس افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ آج اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.