سیاسی بحران کا حل، الطاف حسین نے مذاکرات کیلئے سینئر ارکان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی

 

کراچی:ایم کیو ایم نے سیاسی بحران کے حل کیلئے سینئر ارکان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیدی ، الطاف حسین کا کہنا ہے اگلے 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، انتہائی تیز رفتاری سے فیصلے کرنے ہونگے۔تفصیلات کے مطابق متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر حکومت اور احتجاجی دھرنا دینے والی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کی نازک صورتحال کا سنجیدگی سے احساس کریں ، حکومت اوراپوزیشن معنی خیز بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، ملک کو اندرونی وبیرونی چیلنجوں کا سامنا ہے اور اب تک قومی خزانے کو 8سو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے بیشتر مطالبات عوامی امنگوں کے ترجمان ہیں جن کا آئین وقانون سے ہرگز تصادم نہیں ہوتا۔ایسے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت فی الفوراپنی جماعت کے رفقاءکا اجلاس طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ قدرت نے ہمیں بات چیت وافہام تفہیم کا جو موقع عطا کیا ہے وہ ایسے ہی گزر جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.