ملازمت میں توسیع نہ دینے پرالزامات،ریاض کیانی کا افضل کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

 

اسلام آباد:سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے الزامات کے خلاف جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں ملازمت میں توسیع نہ ملنے پر افضل خان الزام تراشی پر اتر آئے۔
سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ محمد افضل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ، انہوں نے کہا کہ ملازمت میں توسیع نہ ملنے پر افضل خان الزام تراشی پر اتر آئے ہیں ۔ ان کی شخصیت دوران ملازمت بھی متنازع رہی اور ان کی کرپشن کے قصے بھی عام تھے ۔ افضل خان جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ اس کے خلاف لڑیں گے ۔ جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کا کہنا تھا کہ افضل خان نے فخرالدین جی ابرہیم ، جسٹس ریٹائرڈ رمدے اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر بھی الزامات لگائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.