ملک کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ ن کے کارکن اسلام آباد دھرنوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملک بھر میں استحکام پاکستان ریلیاں نکالی گئیں۔
لاہور: رائے ونڈ سے مال روڈ لاہور میں شرکت کیلئے رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا۔ پرجوش کارکن نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ قصور سے بھی استحکام پاکستان ریلی میں شرکت کیلئے قافلہ لاہور کی جانب روانہ ہوا۔ روانگی کے موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان اور طاہرالقادری کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ ہاؤس میں استحکام پاکستان ریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نارروال سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ریلی سیالکوٹ روانہ ہوئی۔ اس موقع پر کارکنوں میں زبردست جوش وخرو تھا۔ مقامی ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی ہے۔ ہنگو میں جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے زیراہتمام اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ میانوالی میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکاء نے زبردست نعرے بازی کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے
Leave a Reply