پیپلز پارٹی جمہوریت کا بھرپور دفاع کرے گی: شرجیل میمن

 

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی کو غیر آئینی طریقے سے جمہوریت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور جمہوریت کا بھرپور دفاع کرے گی۔
کراچی:  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے دھاندلی کے خلاف آواز بلند کی تھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔ پیپلز پارٹی کسی کو غیر ائینی طریقے سے جمہوریت کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور جمہوریت کا بھرپور دفاع کرے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.