Breaking News

آج میں نے شہا دت کیلئے غسل کر لیا ہے غریبو ں کے پا س کفن کے سوا کچھ نہیں طا ہرا لقا دری

 

قا ئد اعظم ظا لمو ں نے نشیمن کو آگ لگا دی ملک تباہ ہو چکا ہے سیا ستدان استعفے دی ور نا ؟
اسلام آباد پاکستان عوامی تحریک کے طربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کو انقلاب میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے آج شہادت کی نیت سے غسل اور وضو کر لیا ہے، حکومت کو 2 دن کا الٹی میٹم دیتا ہوں، اسمبلیاں توڑ دیں ورنہ دو دن بعد دما دم مست قلندر ہو گا۔ آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج شہادت کی نیت سے وضو کیا ہے اور اگر میری شہادت ہو جائے تو زندگی کا آج آخری غسل ہو گا۔ دوران خطاب انہوں نے سفید کفن کو ہوا میں لہرایا اور بتایا کہ انہوں نے یہ کفن اپنے لئے خریدا ہے، یہ کفن یا تو میں پہنوں گا یا نواز شریف کا اقتدار پہنے گا، اگر یہاں پر تڑپ تڑپ کر مرنا ہے تو کیوں نہ شہید ہو جائیں۔ طاہر القادری خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ کوئی ادارہ آواز سننے والا نہیں، حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جوڈیشل کمیشن بنایا اور خود ہی پیش ہوئے،اسی جوڈیشل کمیشن نے حکومت کے لوگوں سے خود جرح کی لیکن شہباز شریف کے بنائے کمیشن کی رپورٹ کو اب تک شائع کیوں نہیں کیا گیا؟ اپنی بنائی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو ٹی وی اور اخبا رات میں دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے غریبوں کے پاس کفن اور دفن کے سوا کوئی حق نہیں رہ گیا، مجھے موت کا ڈر نہیں، میرا سینہ مظلوم امت کیلئے حاضر ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افضل خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں 35 نہیں سینکڑوں پنکچر لگائے گئے ہیں، ان کے انکشاف کے بعد اسمبلیوں کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رہی، بہتر ہے کہ میری ڈیڈ لائن سے پہلے اسمبلیاں توڑ کر ایوانوں سے نکل جاﺅ۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اب آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، عوام اس سمندر کو کئی سمندروں میں بدلنے کیلئے یہاں پہنچنے، گھروں میں بیٹھنے والا ظلم کا ساتھی ہو گا، انقلاب اب آخری مرحلے میں داخل ہو گیا، الٹی میٹم ختم ہونے پر دما دم مست قلندر ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved