اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان پارلیمنٹ ہاﺅس کے اندر سے ہوتے ہوئے عدالت عظمیٰ پہنچ گئے ہیں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر جج صاحبان کے ججز کالونی سے نکل کرشاہراہ دستور کی طرف روانہ ہوئے لیکن ڈی چوک سے پہلے کانوائے کا رخ کیبنٹ ڈویژن کی طرف موڑدیاگیااور پارلیمنٹ ہاﺅس کے اندر سے ہوتے ہوئے جج صاحبان سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔
گذشتہ روز شاہراہ دستورکھولنے کے احکامات رات کو دھرنوں کی انتظامیہ تک پہنچادیئے گئے تھے اور تین بجے ایک لین کھولی گئی تھی جو دوبارہ بند ہوگئی ۔
Leave a Reply