اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا،جلد دوبارہ بلایا جائے گا جس میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان اور عمران خان کے الزامات سمیت موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ریڈزون کے راستے بند ہونے سے ارکان الیکشن کمیشن نہ پہنچ سکے جس کے باعث الیکشن کمیشن کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائے گا ۔ آئندہ اجلاس میں میں عمران خان کی جانب سے لگائے گئے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر غور کیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن اضافی بیلٹ پیپرز چھپوانے کے الزامات کا بھی جائزہ لے گا جبکہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Leave a Reply