بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،3افراد جاں بحق،خیبر ایجنسی سے 4لاشیں برآمد

 

بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا،مارے جانے والے افراد پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ایف آر جانی خیل میں گھات لگائے افراد نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد پر فائرنگ کی،فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرنے والے افراد پولیس پر حملوں سمیت دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔خیبر ایجنسی تحصیل جمرودکے علاقے غنڈی میں4لاشیں مل گئیں۔خاصہ دارفورس ذرائع کے مطابق مرنے و الے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ، چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.