اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، بس چند دنوں کی بات ہے، طاہر القادری کل نکلیں گے تو تحریک انصاف بھی ساتھ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کنٹینر میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، انقلاب و آزادی مارچ اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاءنے تاریخ رقم کی ہے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد حکمران اب کس منہ سے آئینی اور قانونی حق کی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد زیادتی ہوئی تو عوامی تحریک کے ساتھ ہوں گے اور قربانی سے پہلے قربانی ہو گی۔
Leave a Reply