حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہ سکتے :عمران خان

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن نواز شریف وزیر اعظم نہیں رہ سکتے ہیں ۔ بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے مستعفی ہوں اور اگر دھاندلی ثابت نہ ہو تو وہ واپس آجائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ تحریک انصاف کے دھرنے میں خود آتے ہیں ،ہمارے دھرنے میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہے ، جمہوریت شفاف انتخابات کا نام ہے ۔ انہوں نے قومی حکومت کے قیام کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ سیاسی بحران کا حل نہیں ہے ، مسئلے کا حل یہ ہے کہ نئے الیکشن کر وائے جائیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.