شہباز شریف 11 رکنی وفد کے ساتھ چین روانہ

 

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت شہباز شریف اور عبدالمالک بلوچ سمیت 11 رکنی وفد چین روانہ ہوگیا ہے۔ وفد چین میں اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ معاملا ت پر ملاقاتیں کرے گا اور اقتصادی راہداری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
لاہور :وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ احسن اقبال کی زیر صدارت 11 رکنی وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، سندھ کے سینیئر وزیر مرادعلی شاہ بھی شامل ہیں۔ پاک چائنا جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 27 اگست کوبیجنگ میں ہوگا۔ اجلاس میں انفراسٹرکچراورتوانائی کےمنصوبوں کی منظوری دی جائےگی۔ وفد چین میں اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ معاملا ت پر ملاقاتیں بھی کرے گا اور ملاقات میں اقتصادی راہداری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.