عمران نے جس دن پہیہ جام کرنےکاکہا اس دن کچھ نہیں چلے گا: شیخ رشید

 

اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام کی جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، نواز شریف کے استعفے کے بغیر عمران خان یہاں سے نہیں جائیگا، خانہ جنگی ہوئی تو ذمہ دار شریف برادران ہوں گے۔ آزادی مارچ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ لاہور میں واسا اورلاہور ڈویلیپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) کے لوگوں کو اکٹھا کرکے جلسہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ دو،اگر اس کا ساتھ نہ دیا تو یہ ٹرین بھی چھوٹ جائیگی،سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران جان دیدیگا مگر استعفے کے بغیر نہیں جائیگا۔ عمران کے مطالبات میں لچک پیدا ہوسکتی ہے ،جس روز اس نے پہیہ جام کرنے کا کہا جہاز،، ٹرین سمیت کچھ نہیں چلے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.