چودہ گھنٹے آپریشن ہو اور وزیر اعلیٰ کو علم نہ ہو: طاہر القادری

 

طاہر القادری کہتے ہیں ایسا ممکن نہیں چودہ گھنٹے آپریشن ہو اور وزیر اعلیٰ کو علم نہ ہو۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کے لیے ہائی کورٹ کا حکم لانا چاہیے تھا۔
لاہور:  دنیا نیوز کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جوڈیشل کی رپورٹ کے مندرجات منظر عام پر لانے کے طاہر القادری نے دنیا نیوز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولہ تاریخ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کس حیثیت میں شامل ہوئے۔ اس رپورٹ کو پبلک کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ آپریشن شہباز شریف کے براہ راست احکامات پر کیا گیا اور اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی گئی۔ طاہر القادری نے کہا کہ منہاج القرآن سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے حکومت کو ہائی کورٹ کا حکم لانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے باوجود پولیس آپریشن نہ روکے ایسا ممکن نہیں۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ سچ کا سچ اور جھوٹ کا جھوٹ ثابت ہو گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.