Breaking News

براک اوباما نے امریکی فوج کو شام کی فضائی نگرانی کا حکم دے دیا

 

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر براک اوباما نے دولت اسلامیہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے اپنی افواج کو شام کی فضائی نگرانی کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں اوباما انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ براک اوباما نے عسکریت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے شام کی فضائی نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ اوباما کی جانب سے کئے گئے اس فیصلے سے شام میں دولتِ اسلامیہ کے اہداف پر حملوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔دوسری جانب شام کی حکومت نےبراک اوباما کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں جارحیت کا کوئی حق نہیں۔ وہ فضائی نگرانی کے نام پر شام کی حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے عراق میں بھی دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے جارہے ہیں جس پر اس  تنظیم نےایک مغوی امریکی صحافی کو قتل کردیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved