ان نے تعاون کا یقین دلایا تھا،ترقی اب زیادہ تیزی سے شروع کرینگے،نواز شریف

 

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا ایوان 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ دس میں نو جماعتوں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا یہ ہماری بڑی فتح ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے دستور کی بالادستی کا حلف اٹھایا ہے، اپنے حلف پر کبھی آنچ نہیں آنے دوں گا۔جمہوری رویے پر پورے ایوان کا مشکور ہوں ، آئین اور جمہوریت کے لیے سیاسی جماعتوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی دور میں بہت سے مشکلات دیکھیں، اتار چڑھائو بھی آئے ، مجھے الیکشن سے دور رکھا گیا ،میرے اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے لیکن ہم نے کبھی اس دھاندلی کا رونا نہیں رویا بلکہ پوری محنت اور جدوجہد عوام کی خدمت کی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کا عمل جاری رہے گا۔اس نظام کو سپورٹ کرنے والوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔حکومت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔جب محترم عمران خان زخمی ہوئے تو میں ہسپتال میں ان کی عیادت کے لیے گیا تو انھوں نے مجھے الیکشن جیتنے کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم ہر مثبت کام میں آپ کا مکمل ساتھ دیں گے پھر بنی گالہ میں بھی عمران خان سے ملاقات ہوئی تو مثبت ردعمل آیا۔دھاندلی کے باوجود 2008ء میں ہم نے پیپلزپارٹی کی حکومت کا مکمل ساتھ دیا۔حکومت کا احتساب ضرور ہونا چاہئے لیکن اچھے کاموں پر مثبت ردعمل ہونا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ حکومت بھی چاہتی ہے کہ انتخابی اصلاحات ہوں ، دھاندلی کا مکمل خاتمہ کیا جائے جس کے لیے ہم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو اس سلسلے میں جامع حکمت عملی مرتب کرے گی۔ حالیہ دنوں میں ملکی کی معاشی صورتحال بری طرح متاثر ہوئی ، سٹاک ایکسچینج سمیت روپے کی قدر میں نمایاں کمی آئی، سرمایہ کار بھی ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سب سیاسی جماعتیں ملک سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ چاہتی ہیں ، اب ترقی کا سفر پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ شروع ہوگا۔ ایک دن میں یہ سب کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا ، ہمارے پاس تو ایک ڈیم بنانے تک کے پیسے نہیں ہیں۔حالیہ احتجاج کب اور کیسے شروع ہوا اس پر بھی ایک بحث ہونی چاہئے مناسب وقت پر ایوان کو اس پر بریفنگ دوں گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.