اسلا م آباد : سپریم کورٹ نے ماورائے آئین اقدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران شاہراہ دستور کی ایک لین کو مکمل طور پر خالی کر وانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر کامران مرتضی کی جانب سے ممکنہ ماورائے آئین اقدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی ۔ سماعت کے بعد چیف جسٹس ناصر الملک نے تحریک انصاف کے وکیل حامد خان ، عوامی تحریک کے وکیل علی ظفر اور اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کو ہدایت کی کہ کل تک شاہراہ دستور کی ایک لین کو مکمل طور پر خالی کروایا جائے ۔ چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ اٹارنی جنرل ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے وکلاءکے ہمراہ شاہراہ دستور کی ایک لین کو خالی کرواکر رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کر وائیں جس کے بعد عدالت عظمی نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔
Leave a Reply