صدر ممنون حسین کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

 

لاہور :صدر ممنون حسین کو موجودہ کشیدہ حالات میں ذمہ داریاں ادا نہ کرنے پر منصب صدارت چھوڑنے کیلئے لیگل نوٹس بھجوادیا گیا ہے ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق کاشف سلمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں صدر ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکلز 41 تا 49 ان کی ذمہ داریوں سے متعلق ہیں جن کی ادائیگی میں وہ ناکام ہوچکے ہیں اس لئے وہ استعفیٰ دے کر کسی اہل شخص کیلئے خالی کردیں جبکہ قومی نظریاتی کونسل بھی بغیر چیئرمین کے کام کررہے ہے۔ لیگل نوٹس میں میاں نواز شریف، عمران خان، چودھری پرویز الٰہی، چودھری شجاعت حسین، شیخ رشید، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.