عمران ، افضل خان کے الزامات، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس عمران خان اور افضل خان کی جانب سے لگائے گئے انتخابی دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگا ،اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری افضل خان کی جانب سے انتخابات 2013 ءمیں دھاندلی کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.