محمود الرشید نے تحریک انصاف پنچاب اسمبلی کے 28 اراکین کے استعفے جمع کرا دیئے

 

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے تحریک انصاف کے 30 میں سے 28اراکین صوبائی اسمبلی کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیئے۔ محمود الرشید تحریک انصاف کے 28 اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 2 اراکین نگہت انتصار اور جہانزیب کھچی سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 30 ہے جب کہ استعفوں کی منظوری اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا صوابدیدی اختیار ہے اور وہ استعفوں کا جائزہ لے کر  انھیں منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.