لاہور،اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کومنانے اور موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کااستعفیٰ تیار کرلیاگیاجو طاہرالقادری کی آمادگی ظاہرکرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھیج دیاجائے گا۔
باخبر ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے انقلاب مارچ کے دھرنے کو ختم کرانے کے لیے نیا فارمولاتیار کرلیاہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ تیار کرلیاگیاہے جس کی کاپی ڈاکٹر طاہرالقادری کو دکھائی جائے گی ۔ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رضامندی ظاہر ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی ہوجائیں گے ۔
ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی طورپر وزیراعظم کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے اوردھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک نواز شریف ہی وزیراعظم رہیں گے تاہم دھاندلی ثابت ہوجانے پر وزیراعظم سمیت پوری حکومت بھی ختم کی جاسکتی ہے جس کے بعد دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے ۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا چین کا دورہ بھی مختصر کردیاہے اور کہاجارہاہے کہ طاہرالقادری کی رضامندی کے بعد جلد ازجلد شہباز شتریف ملک پہنچ کر مستعفی ہونے کا اعلان کردیں گے ۔
Leave a Reply